ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

   

میدک /5 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک نے کہا کہ منا اورو منا بڈی پروگرام کے تحت منظور شدہ ترقیاتی کام جو 30 لاکھ تخمینہ پر مشتمل ہوں جنگی پیمانے پر مکمل کرلیا جائے ۔ کلکٹر ضلع راجرشی شاہ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں محکمہ آبپاشی ، پنچایت راج اور TSEWIDC انجینئیرکے ساتھ منا اورو منابڈی کے تحت منظور شدہ کاموں کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ ایک میٹنگ میں متعلقہ عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولس میں کمپاؤنڈوالس ، بیت الخلاء اور کچن شیڈس کی تعمیر کیلئے فنڈس کی منظوری دی گئی تھی ۔ تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اس لئے تمام کاموں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرلینا ہوگا ۔ اس میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹر میدک محترمہ پریتما سنگھ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر مسٹر رادھا کشن ، محکمہ آبپاشی ، پنچایت راج ٹی ایس ای ڈبلیو آئی ڈی سی کے انجینیئرس ، نوڈل آفیسرس اور ایم ای اوز نے بھی شرکت کی ۔