ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے بابُل سپریو رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے مستعفی

   

دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے سابق مرکزی وزیر بابل سپریو نے کل رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بابل سپریو نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے استعفیٰ کی رسمی کارروائی مکمل کی۔ لوک سبھا اسپیکر کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد بابل سپریو نے صحافیوں سے کہا، ’میرا دل بھاری ہے، کیونکہ میں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز بی جے پی سے کیا تھا۔ میں وزیراعظم نریندر مودی، پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا‘۔