ترنمول کانگریس کا آئندہ حکومت کی تشکیل میں اہم کردار ہوگا : ممتا بنرجی

,

   

کولکاتہ ۔ 8 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کی صدر اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج کہاکہ اُن کی پارٹی آئندہ حکومت کی مرکز میں تشکیل کے موقع پر اہم کردار ادا کرے گی ۔ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اس قابل نہیں ہوگی کہ مرکز میں انتخابات کے بعد اپنا اقتدار جاری رکھ سکے ۔ اس کی کئی حلیف پارٹیاں بشمول شیوسینا بی جے پی سے ترک ِ تعلق کرلیں گی اور این ڈی اے سے باہر نکل جائیں گی ۔ ترنمول کانگریس کی تائید کے بغیر بی جے پی مرکز میں کوئی حکومت تشکیل نہیں دے سکے گی ۔ سوائے مودی کے بی جے پی کے پاس کوئی قائد نہیں ہے ۔ اس کے برعکس عظیم اتحاد میں قائدین کی کمی نہیں ہے ۔