رانچی: جھارکھنڈ کے مشرقی سنگھ بھوم ضلع میں ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے مبینہ طور پر قومی پرچم کاٹ کر اس کا استعمال کرسی، میز اور بلیک بورڈ کو صاف کرنے کیلئے کیا۔ مقامی لوگوں کے احتجاج کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم شفیق اقبال گھاٹشیلا میں واقع بورڈ مڈل اسکول میں کام کرتا تھا۔ واقعہ کی اطلاع سامنے آنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے اسکول کا محاصرہ کرلیا۔ محکمہ تعلیم نے ترنگے کی بے حرمتی کرنے پر ہیڈ ماسٹرکے خلاف کارروائی شروع کی اور اسے عہدہ سے ہٹا دیا۔