تروملا میں تیندوے کی موجودگی سے بھکتوں میں خوف

   

حیدرآباد۔20دسمبر(یواین آئی)آندھراپردیش کے تروملا میں پھر تیندوے کی موجودگی کی اطلاع پر بھگتوں میں خوف پایاجاتا ہے ۔تروملاتروپتی دیواستھانم کے عہدیداروں نے مندر میں درشن کیلئے آنے والے بھگتوں کو چوکس کیا ہے ۔عہدیداروں نے بھگتوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اونچے مقام پر چڑھائی کے دوران احتیاط اور چوکسی اختیارکریں۔انہوں نے کہا کہ گروپس کی شکل میں مندر میں درشن کیلئے آئیں۔