ترون تیج پال عصمت ریزی معاملے میں قطعی فیصلہ 19مئی کو سنایاجائے گا

,

   

تیج پال کو30نومبر2013کو اس وقت گرفتار کیاگیاتھا جب نارتھ گوا کے ایک پانچ ستارہ ریسورٹ میں اس عصمت ریزی کا ان کی ایک ساتھی نے الزا م عائد کیاتھا


پناجی۔گوا کی ایک سیشن عدالت میں تہلکہ کے سابق ایڈیٹر ان چیف تروج تیج پر درج مبینہ عصمت ریزی کے معاملے پر قطعی فیصلے19مئی کوسنایاجائے گا۔ فیصلہ آج سنایاجانا تھا مگر اس کو ملتوی کردیاگیا۔

اس سے قبل میڈیا کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے پبلک پراسکیوٹر فرانسیسکو تاورا نے جانکاری دی کہ اگر ملزم کو سزا سنائی جاتی ہے تو کم سے کم”دس سال قیل کی سزا سنائی“ جائے گی‘ جو ”جج کی صوابدیدہ“ پر منحصر ہوگا۔

تیج پال کو30نومبر2013کو اس وقت گرفتار کیاگیاتھا جب نارتھ گوا کے ایک پانچ ستارہ ریسورٹ میں اس عصمت ریزی کا ان کی ایک ساتھی نے الزا م عائد کیاتھا۔فی الحال وہ ضمانت پر ہیں۔

مذکورہ عدالت نے 29ستمبر2017کو ائی پی سی کے مختلف دفعات بشمول عصمت ریزی‘ جنسی ہراسانی اور حبس بیجا میں رکھنے کے تحت ماخوذ کیاتھا۔تاہم انہیں نے بے قصور ہونے کی درخواست کی تھی۔

الزامات کے تحت ماخوذ کئے جانے پر تیج پال نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کو منسوخ کرنے کی گوہار لگائی تھی۔

عدالت عظمی نے چارجیس ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے سنوائی کررہے عدالت کو ہدایت دی تھی کہ چھ ماہ میں اس کو ختم کریں۔