ترکیہ،مصر کو ڈرون فراہم کرنے پر رضامند

   

انقرہ: ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے اتوار کو کہا کہ ایک عشرہ کے انقطاع کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر آ گئے ہیں جس کے بعد ترکیہ نے مصر کو اپنے مقبول ہوتے ہوئے ڈرون فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔انقرہ اور قاہرہ نے گذشتہ سال سفراء کی تقرری کرکے سفارتی تعلقات کو بہتر بنایا جس کے بعد پہلی مرتبہ صدر ترکیہ طیب اردغان 14 فروری کو اپنے ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کیلئے مصر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ فیدان نے ایک ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ترکی کے رہنما السیسی کے ساتھ ملاقات میں تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر بات کریں گے۔فیدان نے مزید وضاحت کیے بغیر کہا کہ ہمارے تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے مصر کے پاس کچھ ٹیکنالوجیز کا ہونا ضروری ہے۔ ہمارے پاس (مصر) کو بغیر پائلٹ کے ہوائی گاڑیاں اور دیگر ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا معاہدہ ہے۔