ترکیہ الیکشن کمیشن نے صدارتی نتائج کا اعلان کردیا

   

انقرہ : سپریم الیکشن کمیشن کے چیئرمین احمد ینر نے صدارتی انتخابات کے دوسرے راونڈسے متعلق حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے راونڈ کے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق رجب طیب اردغان نے 52.18 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف کمال کلچ دارا ولو کو 47.82 فیصد ملے ہیں۔سپریم الیکشن کمیشن کے چیئرمین نے کہا کہ 28 مئی کو صدارتی انتخابات میں دوسرے راونڈ کے حتمی نتائج شا ئع کرنے سرکاری گزٹ کو روانہ کردیئے گئے ہیں۔ صدر اردغان نے کہا کہ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ترکیہ اپنے اہداف تک نہیں پہنچ جاتا۔اس کیلئے ایگزیکٹو، مقننہ اور عدلیہ کے درمیان ہم آہنگی کا تعاون بہت ضروری ہے۔صدر نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں ایوان صدر کے کانفرنس ہال میں کورٹ آف اکاؤنٹس کی 161 ویں سالگرہ کے پروگرام سے خطاب میںکیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت پختگی کی اس سطح پر پہنچ چکی ہے جس پر آج پوری دنیا رشک کرتی ہے۔صدر نے کہا کہ ترکی آج عالمی سیاست کی پیروی کے ساتھ یہاں تک پہنچا ہے اور وہ ہر میدان میں کامیابی سے آگے بڑھتا جا رہا ہے۔