ترکیہ میں دلہن کو 8 کیلو سونا پیش کرنے پر ہنگامہ برپا

   

استنبول: ترکیہ میں شادی کی ایک تقریب میں دولت مند دولہے نے دلہن کو 8 کلو کے قریب سونا اور زیورات کا تحفہ پیش کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ملک کے جنوب میں واقع ریاست اورفا میں نوبیاہتا جوڑے کی تصویریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دولہا دولت مند تاجر کا بیٹا ہے جس نے 8 کلو سونے سے بھرا بیگ دلہن کے حوالے کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے بڑے پیمانے پر رد عمل کا اظہار کیا اور مختلف تبصرے کئے ہیں۔بعض لوگوں نے دلہن کو سونے سے بھرا بیگ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب ترکیہ معاشی بحران کا شکار ہے، اس قسم کا اسراف نہیں ہونا چاہئے۔ دوسری طرف کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ بیگ میں ذاتی تحفہ ہے، کسی کو اس پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔