انقرہ : ترکیہصدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ وہ تعلیم کے معیار کو روز بروز بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اردغان نے کل استنبول میں 24 نومبر یوم اساتذہ اور اساتذہ کی تقرری کے پروگرام میں خطاب کیا۔صدر اردغان نے 24 نومبر یوم اساتذہ کی آج منائی جانے والی تقریب کی مبارکباد دی اور تعلیمی برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب اساتذہ کی تربیت کی بنیاد یہ ہے کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریاں شروع کرنے سے پہلے پیشے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔اردغان نے کہا کہ ہم سیکھنے کے اصول کے مطابق اپنے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مسلسل بڑھا رہے ہیں ہم ان اقدامات کے ساتھ اپنے اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کرتعلیم کے معیار کو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔