ترکی اور امریکہ کا ادلیب بحران کے خاتمے پر غور

   

واشنگٹن ۔16فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدرامریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور صدرترکی رجب طیب اردغان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں شامی صوبہ ادلیب میں جاری بحران کے بلاتاخیر خاتمے پر مشاورت کی گئی۔ صدرترکی رجب طیب اردغان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ترک اور امریکی صدور کے درمیان ہونے والی فون پربات چیت میں شامی صوبہ ادلیب میں جاری بحران کے جلد از جلد خاتمے کے ممکنہ طریقوں پر غور کیا گیا ہے۔ اس بیان کے مطابق صدر اردغان اور صدر ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ دمشق حکومت کی طرف سے ادلب میں کیے جانے والے تازہ حملے ناقابل قبول ہیں۔