ترکی اور ایران کی پالیسیوں سے یو اے ای متفق نہیں

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور غرقاش نے کہا کہ ہم ترکی اور ایران کی پالیسیوں سے متفق نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ان سے جنگ چاہتے ہیں۔ انہوں نے ابوظہبی اسٹرٹیجک ڈبیٹ کے سالانہ مذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خطہ میں ترکی اور ایران مضبوط اور مستحکم ملکوں کے طور پر فروغ پارہے ہیں۔ دونوں ممالک کی پالیسیوں سے یو اے ای کو اختلاف ہے لیکن اس کے ساتھ دونوں ملک سے جنگ نہیں چاہتے ۔ انور غرقاش نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ یو اے ای کے تعلقات اور معاہدہ کی مدافعت کی۔اسرائیل کے ساتھ معاہدہ سے فلسطین کی آزادی کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔