ترکی ایئرلائینز کے سابق سربراہ ایئرانڈیا کے سی ای او

   

نئی دہلی: ٹاٹا سنس نے پیر کو ترکی ایئر لائنس کے سابق سربراہ ایم الکرائچی کو ایئر انڈیا کا سی ای او اور ایم ڈی (چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر اور منیجنگ ڈائرکٹر) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹاٹا سنس کے بیان کے مطابق الکرائچی یکم اپریل یا اُس سے پہلے اپنی نئی ذمہ داری سنبھال لیں گے ۔ ٹاٹا سنس نے کہا کہ بورڈ نے مناسب غور و خوض کے بعد ایئرانڈیا کے سی ای او اور ایم ڈی کے طورپر الکرائچی کی تقرری کو منظوری دی۔ یہ تقرری ضروری ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے۔ حکومت ہند نے گزشتہ ماہ پبلک سیکٹر کمپنی ایئر انڈیا کو ٹاٹا گروپ کو سونپا تھا۔ ٹاٹا گروپ کی فرم ٹیلس پرائیویٹ لمیٹیڈ نے ایئر انڈیا اور اس کی ذیلی کمپنیوں کو 18ہزار کروڑ روپے میں خریدا ہے۔