ترکی میں پہلی انٹرنیشنل اسلامک پبلیشرس کانفرنس ،حیدرآباد سے جناب سید عبدالباسط شکیل مدعو

   

حیدرآباد 20 ستمبر (راست) ترکی میں پہلے انٹرنیشنل اسلامک پبلیشرس کانفرنس (24 تا 27 ستمبر 2026ء) انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ حیدرآباد سے ھدیٰ پبلیکیشنز کے ڈائرکٹر جناب سید عبدالباسط شکیل کو اس کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل یونین آف اسلامک بک پبلیشرس کے زیراہتمام استنبول کے صباحتین ذائیم یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں 68 ممالک سے 300 ناشرین شرکت کررہے ہیں۔ اس کانفرنس جس میں دنیا بھر میں اسلامی کتب کے ناشرین کو درپیش مسائل و امکانات اور لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔ جناب سید عبدالباسط شکیل 23 ستمبر کو حیدرآباد سے استنبول کے لئے روانہ ہوں گے جہاں انھیں عالمی بک فیر کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک میں اسلامک بک فیر کے انعقاد پر منصوبہ بندی کی جائے گی۔ ھدیٰ پبلیکیشنز، ایک مقامی عزم سے شروع ہونے والا یہ سفر اب بین الاقوامی پلیٹ فارم تک پہنچ چکا ہے۔ ھدیٰ کے 25 سالہ سفر میں یہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔