ترکی کی خاتون اول کو 50ہزار امریکی ڈالر کا ہینڈبیاگ کے ساتھ دیکھائی دینے پر تنقیدوں کا کرنا پڑا سامنا

,

   

انقارہ۔ترکی کی خاتون اول آمینہ اردغان کو اس وقت شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا جب وہ صدر ترکی رجب طیب اردغان کے ہمراہ جاپان کے دورے کے موقع پر پچاس ہزار امریکی ڈالر کے ہینڈ بیاگ کے ساتھ دیکھائی دیں۔

ٹوکیو میں ایمپرئیل پیالس میں رجب طیب اردغان کے ساتھ آمد کے موقع لی گئیں آمینہ کی تصویریں سوشیل میڈیا پر مرکز توجہہ بنیں اور صارفین نے فوری اس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے اشارہ کیاکہ خاتون اول کے پاس جو ہینڈ بیاگ ہے وہ پچاس ہزار امریکی ڈالر پر مشتمل ہے۔

احوال نیوز کی خبرکے مطابق مذکورہ قیمت ملک کے گیار ہ لوگوں کی کم سے کم اجرت کی مناسبت سے ایک سال کی رقم ہے وہ بھی اس ملک میں جو کرنسی بحران سے باہر آنے کی جدوجہد کررہا ہے۔

ماضی میں بھی مذکورہ اردغانوں کو ان کے عالیشان رہن سہن کی وجہہ سے تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا ہے‘ جو اس کے برعکس ہے جس میں وہ اپنی زندگی سادگی‘ نرمی او رنہایت انکساری سے گذارنے کے دعوی کرتے ہیں۔

کم حریت نیوز پیپرس نے اردغان کے دور حکومت کی ں تعمیر کردہ1150کمروں پر مشتمل صدراتی عمارت کی تعمیر کا حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کیاہے کہ ”جہاں پر شہری بڑھتی قیمتوں کا شکار ہیں‘ مذکورہ پیالس میں عالیشان سہولتوں میں کوئی کمی نہیں ائی ہے“۔

پچھلے سال اگست میں جس کرنسی بحران کی شروعات ہوئی تھی سے نمٹنے کی جدوجہد میں ترکی کی معیشت اب بھی جدوجہد کررہی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک کی بے روزگاری میں سب سے اونچائی کا ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئی ہے