ترکی کے وزیر خزانہ تبدیل

   

استنبول : ترکی میں کرنسی کے شدید بحران کے درمیان صدر رجب طیب اردغان نے اپنا وزیر خزانہ تبدیل کر دیا۔ ہفتوں سے ترکی میں جاری معاشی بحران اور افراط زر کی شرح میں اضافے اور لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی کے بعد گزشتہ نیم شب یہ اعلان کیا گیا۔ صدارتی حکم نامے کے مطابق اردغان نے وزیر خزانہ لطفی ایلون کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے اُن کے نائب نور الدین ناتی کو بطور وزیر خزانہ مقرر کر دیا ہے۔ لطفی ایلون نومبر 2020 ء سے ترکی کے وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز تھے اور انہوں نے یہ وزارت صدر رجب طیب اردغان کے داماد برات البیرک کے مستعفی ہونے کے بعد سنبھالی تھی۔