ترک شہری کو ایئر انڈیا کا سی ای او بنانے پر آر ایس ایس ناراض

   

انقرہ ؍ نئی دہلی : ہندوقوم پرست تنظیم آر ایس ایس نے مودی حکومت سے ترک شہری محمد ایلکر آئجی کو ایئر انڈیا کا نیا سی ای او تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹاٹا گروپ نے خسارے میں چلنے والی ہندوستان کی قومی ایئرلائنز ایئرانڈیا کو 2.4 ارب ڈالر کے عوض جنوری میں خرید لیا تھا۔ اب ٹاٹا گروپ نے ٹرکش ایئرلائنز کے سابق چیئرمین محمد ایلکر آئجی کو ایئر انڈیا کے نئے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کا اعلان کیا تھا۔ ٹاٹا نے آئجی کو ’’ایوی ایشن انڈسٹری کا رہنما‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’’ایئر انڈیا کو ایک نئے دور میں لے جانے میں قائدانہ کردار ادا کریں گے۔‘‘ آئجی ماضی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کے مشیر رہ چکے ہیں۔