ترک صدر کی سعودی ولی عہد سے فون پر بات چیت

   

انقرہ: صدر رجب طیب اردغان نے کل پیر کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت کی۔صدارتی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات چیت میں ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات اورعالمی اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فون بات چیت کے دوران صدر اردغان نے کہا کہ عالم اسلام کو فلسطین کے خلاف اسرائیل کے حملوں کو جلد از جلد بند کرانے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے جنگ بندی کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مزید کوششیں کرتے ہوئے نتیجہ خیز انداز میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔صدر اردغان نے سعودی علی عہد کو عیدالفطر کی مبارکباد بھی دی۔