تریپورہ میں انتخابی نتائج کے بعد تشدد

   

اگرتلہ: جمعرات کو پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد تریپورہ میں مبینہ طور پر برسراقتدار بی جے پی نے پوری ریاست میں اپوزیشن سی پی آئی-ایم اور کانگریس پر حملہ کیا گیا۔کم از کم تین سی پی ایم پارٹی دفاتر کو نذر آتش کر دیا گیا جبکہ کانگریس کے ایک دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔سی پی آئی۔ایم کے ریاستی سکریٹری جتیندر چودھری نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے حمایت یافتہ غنڈوں نے فتح کے جلوس کے ساتھ مغربی تریپورہ اور ڈھلائی اضلاع میں سی پی آئی-ایم پارٹی کے کچھ دفاتر کو آگ کے حوالے کردیا۔سی پی آئی-ایم کی ریاستی کمیٹی کے رکن پبیترا کار سمیت پانچ لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔چودھری نے بتایا کہ سیپاہیجالا میں ایک اقلیتی خاندان کے کم از کم 8 افراد کو بری طرح سے زدوکوب کیا گیا، جنہیں رات میں تشویشناک حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔