تریپورہ میں عصمت دری کے ملزم کو عمر قید

   

اگرتلہ: جنوبی تریپورہ کی ایک خصوصی عدالت نے عصمت دری کے ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے اور ساتھ ہی دس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔خصوصی عدالت نے فروری 2020 میں جنوبی تریپورہ کے بیکھورا تھانہ علاقے کے تحت مغربی مہوری پور گاؤں میں دو سالہ معصوم بچی کی عصمت دری کرنے والے ملزم کوآج مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔اس معاملے کی تفتیشی افسر، بیکھورا پولیس اسٹیشن کی روما نوتیا نے بتایا کہ تریپورہ کے بیکھورا تھانہ علاقہ کے مغربی مہوری پور گاوں میں سات فروری 2020 کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ملزم جویدیب منڈل (27) اپنے ایک رشتے دار کے یہاں ٹھہرنے گیاتھا۔ جہاں اس نے رشتے دار کی دوسالہ معصوم بچی کی عصمت دری کی۔