تعلیم اور روزگار سے متعلق سوال جواب

   

انٹرمیڈیٹ کے بعد نیٹ
NEET اور EAMCET
سوال : انٹرمیڈیٹ سے BPC امیدواروں کیلئے نیٹ (میڈیکل انٹرنس )3 مئی کو مقرر ہے۔ کیا ان کا علیحدہ ایمسیٹ بھی ہے اس کیلئے کیا کرنا ہوگا؟
شاذیہ ناز۔احمدنگر ،فرسٹ لانسر
جواب : انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے میڈیکل انٹرنس نیٹ NEET آل انڈیا سطح پر 3 مئی کو مقرر ہے۔ اس کیلئے آخری تاریخ بھی 6 جنوری کو ختم ہوچکی ہے اس کے ذریعہ جن میڈیکل کورسیس میں داخلے ہوتے ہوئے ہیں ، ان میں MBBS ، BDS کے علاوہ آیوش کے کورسیس ہومیوپیتھی ، آیورویدک اور یونانی بی یو ایم ایس کورسیس میں داخلے رینک پر ہوتے ہیں اور داخلہ کیلئے اہلیت بھی ہوتی ہے۔ بغیر نیٹ میں کامیابی کے ان کورسیس میں کسی بھی زمرہ میں داخلہ نہیں دیا جاتا۔ اس طرح نیٹ داخلے اور اہلیت کا امتحان ہے۔ اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے ریاستی سطح کے انٹرنس امتحان ایمسیٹ ہے۔ اس کی تواریخ کا اعلان ہوا لیکن اس کے فارمس کے ادخال کا شیڈول نہیں دیا گیا۔ ایمسیٹ کے ذریعہ جن کورسیس میں داخلے ہوتے ہیں، ان میں وٹرنری سائنس BVSC ،بی ایس سی اگریکلچر، ہارٹیکلچر ،ہوم سائنس کے علاوہ فارمیسی کے B.Pharm اور PharmD میں داخلے ہوتے ہیں۔ اس طرح انٹرمیڈیٹ BPC امیدوار نیٹ کے علاوہ ایمسیٹ کے فارم داخل کریں اور ان دونوں انٹرنس امتحانات میں شرکت کریں۔ داخلے ان کے رینک پر کونسلنگ کے ذریعہ ہوتے ہیں۔ دونوں امتحانات آبجیکٹیو ٹاپ نوعیت کے ہیں تاہم ایمسیٹ کمپیوٹر پر مبنی CBT ہے جبکہ نیٹ سوالی پرچہ پر منفی مارکس کے ساتھ ہوتا ہے۔
TOSS کے ایس ایس سی اور انٹر (اوپن) کورسیس
سوال : تلنگانہ اوپن اسکولنگ TOSS کے ذریعہ SSC اوپن اور انٹرمیڈیٹ اوپن کورسیس میں داخلے کیلئے تتکال کے ذریعہ آخری تاریخ دی گئی۔ اس ضمن میں میں مزید معلومات شائع کریں تو نوازش ہوگی۔
محمد ارباز علی، ملک پیٹ، حیدرآباد
جواب : TOSS تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت ایس ایس سی (اوپن) اور انٹرمیڈیٹ (اوپن) میں داخلے کیلئے تتکال اسکیم کے تحت داخلوں کا اعلان آیا اور جو امیدوار تاحال داخلے نہیں لئے، تتکال اسکیم کے تحت 28 جنوری تک داخلے حاصل کرتے ہوئے اپریل 2020ء میں ہونے والے امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔ ایس ایس سی میں شرکت کیلئے امیدواروں کو تاریخ پیدائش کا صداقت نامہ پیش کرناہوگا۔ جبکہ انٹرمیڈیٹ کے گروپ ایم پی سی، بی پی سی، سی ای سی کیلئے ایس ایس سی کامیاب امیدوار اہل ہیں۔ اب داخلے حاصل کرتے ہوئے اس تعلیمی سال کے اپریل میں ہونے والے امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں۔
SBI اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کلرک کے تقررات کا امتحان
سوال : اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں کلرک اور جونیر اسوسی ایٹ کے 8 ہزار جائیدادوں پر تقررات کیلئے امتحان رکھا گیا ہے۔ اس کے لئے اہلیت اور دیگر شرائط کیا ہیں؟
محمد طاہر شریف ، صوبیداری ہنمکنڈہ
جواب : SBI اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے مختلف برانچیس میں کلرک اور جونیر اسوسی ایٹ کے 8 ہزار جائیدادوں پر تقررات کیلئے مسابقتی امتحان رکھا گیا ہے ۔ اس میں شرکت کیلئے کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں۔ عمر 20 سال سے زائد اور 28 سال سے کم ہونی چاہئے۔ اردو داں افراد کیلئے 1100 خصوصی جائیدادیں ہیں۔ فارم کے ساتھ آن لائن فیس 750 روپئے ادا کرنا ہے اور آخری تاریخ 26 جنوری ہے۔ اس کی مکمل تفصیلات ، ہدایات اور آن لائن رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹ ہے۔ www.sbi.co.in
عثمانیہ یونیورسٹی کا ڈگری اور P.G کورسیس فاصلاتی تعلیم Distance
سوال : عثمانیہ یونیورسٹی کے CDE مرکز فاصلاتی تعلیم سے یو جی انڈر گریجویشن اور P.G پوسٹ گریجویشن میں داخلے کیلئے اب خصوصی تاریخیںدی گئی ہیں۔ اس میں کس طرح داخلہ لیا جاسکتا ہے؟
شیخ نصیر حسن ، ٹولی چوکی ، حیدرآباد
جواب : عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم سے انڈر گریجویشن کورسیس میں بی اے ، بی کام ہیں ، اس کیلئے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل کورس کامیاب امیدوار اہل ہیں۔ داخلے اسی تعلیمی سال کیلئے یکم جنوری سے دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پوسٹ گریجویشن کورسیس ایم اے ، ایم کام ، ایم یس سی (میاتھس) کیلئے ڈگری کامیاب امیدوار متعلقہ مضمون سے پوسٹ گریجویشن کرسکتے ہیں۔ ڈگری کے امتحانات سال میں دو مرتبہ اپریل ، اکتوبر میں ہوتے ہیں جبکہ پی جی کے امتحانات سال میں ایک مرتبہ جون ، جولائی میں ہوتے ہیں۔