گوہاٹی: نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑنے پیر کے روزکہا کہ تعلیم معاشرے کو بدلنے کا سب سے مؤثر، مستقل اور اثر انگیز طریقہ کار ہے ۔ دھنکھڑنے یہاں کاٹن یونیورسٹی کے فیکلٹی اور طلباء کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ عدم مساوات کو دور کرنے کے لئے اور اس سے نمٹنے کے لئے اگر ہم معیاری تعلیمی کا انتظام کرتے ہیں، تو دوسری چیزیں بھی ٹھیک ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ جب وہ اختراع، تحقیق اور ترقی میں مشغول ہوتے ہیں اور ہٹ کر سوچتے ہیں تو انہیں تبدیلی کامحور بننا ہوگا۔ نائب صدر جمہوریہ نے تبصرہ کیا کہ ہندوستان کا عروج ایک بڑھتی ہوئی رفتار ہے ۔ عروج رک نہیں سکتا۔ دنیا ہماری ترقی دیکھ رہی ہے ۔ ہمارا ‘امرت کال’ ‘گورو کال’ بن گیا ہے کیونکہ ہم اس راستے پر گامزن ہیں جو ہماری تہذیبی اقدار کے مطابق ہے ۔ دھنکھڑ نے خواتین کو بااختیار بنانے کا ذکر کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ نے خواتین کے ریزرویشن بل کو پاس کیا۔ جس کا کافی عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔
ریزرویشن دے کر اس ملک کی نصف آبادی کے ساتھ انصاف کیا گیا ہے ۔