تعلیم کے فروغ کیلئے ریاستوں کو زیادہ اختیارات ضروری

   

وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کا خطاب
حیدرآباد 22 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے کہاکہ ریاستوں کو تعلیمی نظام میں سہولتیں فراہم کرنے کے لئے زیادہ اختیارات دیئے جائیں۔ اس طرح ریاستی حکومت اپنے پلان اور ترجیحات کے ساتھ تعلیم کو فروغ دے سکے گی۔ سبیتا اندرا ریڈی دہلی میں انسانی وسائل کی ترقی کی مرکزی وزارت کے زیراہتمام نئی تعلیمی پالیسی پر منعقد کی گئی میٹنگ سے خطاب کررہی تھیں۔ سبیتا اندرار یڈی نے کم عمر بچوں کی تعلیم کے اخراجات کی تکمیل کے لئے مرکز سے زائد فنڈس فراہم کرنے کی اپیل کی۔ اُنھوں نے ہائی اسکول سطح سے ہی پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔