تفریح سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ۔5افرادہلاک

   

حیدرآباد 26 فروری(یواین آئی) آندھراپردیش میں سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ انامیا ضلع میںاُس وقت پیش آیا جب کار بے قابو ہوگئی ۔ مہلوکین میں دو کسانوں کے بشمول تین نوجوان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں تین افراد بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وکرم امریکہ سے چھٹیوںپر آیا تھا وہ 5 ساتھیوں کے ساتھ کرناٹک تفریح کیلئے گیا تھا۔ واپسی میں اس نے دو کسانوں کو ٹکر دے دی ۔ دو کسانوں ہلاک ہوگئے ۔تیز رفتاری سے کار کا اوپری حصہ نکل گیا۔کار چلانے والا وکرم، تلک اور سری ناتھ بھی برسر موقع ہلاک ہوگئے۔