تقریب میں شرکت کیلئے شوہر سے جھگڑا ،بیٹی کیساتھ بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 14 جولائی (سیاست نیوز) تقریب میں شرکت کے مسئلہ پر شوہر سے ہوئے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ عمارت سے کود کر خودکشی کرلی۔اس واقعہ میں خاتون ہلاک اور اس کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی جس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔یہ واقعہ حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ کے بالاجی نگر میں پیش آیا۔خاتون جس کی شناخت پدماوتی کے طورپر کی گئی ہے کا جھگڑا اس کے شوہر کے ساتھ کسی تقریب میں شرکت کے مسئلہ پر ہوگیا۔اس جھگڑے پر شوہر پر برہم خاتون نے اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ یہ انتہائی اقدام کیا تاہم اس واقعہ میں خاتون ہلاک اور اس کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے لڑکی کو علاج کیلئے اسپتال بھیج دیا۔