تلاشی مہم کے دوران عادی سارقین گرفتار

   

حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم شمس آباد زون اور راجندر نگر پولیس نے تلاشی مہم کے دوران دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 5 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں تلاشی مہم کے دوران پولیس نے مشکوک انداز میں گشت کر رہے تھے کہ پولیس کو ان کی نقل و حرکت پر شبہ ہوا اور پولیس نے انہیں روک کر تلاشی لی اور شبہ پر پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کی اور تفتیش کے دوران پولیس نے ان کے جرم کو قبول کروالیا ۔ پولیس نے 31 سالہ شخص بھرت کمار شرما عرف راہول کمار شرما ساکن گھانسی بازار گلزار حوض اور 38 سالہ راما سوامی سری شیکھر گوڑ ساکن گاگلہ پور ویلیج متوطن فیض آباد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ان دونوں سارقوں نے راجندرنگر سنگاریڈی کنڈاپور نظام آباد اور ڈچپلی پولیس حدود میں سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھیں ۔ پولیس نے گرفتار افراد کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

بیوی کی بدسلوکی پر
دل برداشتہ شوہر کی خودکشی
حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) بیوی کی ڈانٹ ڈپٹ اور بدسلوکی سے دلبرداشتہ ایک شوہر نے خودکشی کرلی ۔ جگت گیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 34 سالہ وینوگوپال نے خودکشی کرلی ۔ وینوگوپال پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جو پاپی ریڈی نگر جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا کرتا تھا اور گذشتہ روز اس کی بیوی نے ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے شوہر کے ساتھ بدسلوکی کی اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر وینوگوپال نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس جگت گیری گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔