تلنگانہ: آر ٹی سی ملازمین 5اکٹوبر سے ہڑتال پر، تہواروں کے عین سامنے فیصلہ

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین یونین نے غیر معینہ مدت کی ہڑتال 5اکٹوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں تمام ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین پر مشتمل ٹی ایس آر ٹی سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر کے تمام یونینوں کے متفقہ فیصلہ کی روشنی میں ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹی ایس آر ایس ٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ کو ہڑتال کی نوٹسیں دئے جانے کے باوجود آر ٹی سی انتظامیہ کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہ آنے پر یونین قائدین کی ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ملازمین کی ہڑتال عین تہواروں کے سامنے رکھی جارہی ہے۔

تلنگانہ میں آئندہ دنوں دسہرہ اور دیوالی کا تہوار ہے۔ یہ تہوار تلنگانہ میں نہایت جو ش خروش سے منایا جاتاہے۔ اضلاع کے لوگ اپنے آبائی مقام جاکر وہاں یہ تہوار مناتے ہیں۔او راکثر لوگ آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ ہی سے اپنے گاؤں روانہ ہوتے ہیں۔ ملازمین کے تہوار کے پیش نظر اس وجہ سے ہڑتال کی ہے تاکہ ٹی ایس آرٹی سی عہدیدار فوری حرکت میں آئیں لیکن عہدیداروں نے یونین قائدین سے اس حوالہ سے بات بھی نہیں کی جس کی وجہ سے یونین قائدین اور ملازمین میں کافی برہمی پائی جاتی ہے۔