حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی اسکیم ’ اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو سالانہ مالی اعانت برائے سال 2023-24 ‘ کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جناب شیخ لیاقت حسین ڈائرکٹر / سکریٹری اکیڈیمی نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت درخواست گذار اپنی درخواست کے ساتھ اکریڈیشن کارڈ کی کاپی ، بینک اکاونٹ نمبر معہ آئی ایف ایس کوڈ ، پاس بک کی self attestedکاپی ، آدھار کارڈ ، پیان کارڈ کی کاپیاں اور 15,000 روپئے اور 10,000 کی ایڈوانس رسید ، بل کی تین کاپیاں 15 مارچ 2024 تک صدر دفتر تلنگانہ ریاستی اردوا کیڈیمی ، چوتھی منزل حج ہاوز نامپلی حیدرآباد میں داخل کریں ۔۔