تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے آر ایس ایس اور محاذی تنظیمیں متحرک

   

حیدرآباد۔/8 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آر ایس ایس نے اپنی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔ آر ایس ایس کی محاذی تنظیموں کے نمائندوں کا حیدرآباد کے ایک خانگی انجینئرنگ کالج میں اجلاس منعقد ہوا۔ بی جے پی کے قومی جائنٹ سکریٹری تنظیمی امور شیو پرکاش، تلنگانہ انچارج ترون چوگ، سنیل بنسل اور اروند مینن اس اجلاس میں شریک ہیں۔ ریاستی صدر بی جے پی بنڈی سنجے اور مرکزی وزیر کشن ریڈی بھی اجلاس میں موجود رہے جس میں وی ایچ پی، بجرنگ دل، ہندو واہنی اور دیگر تنظیموں نے اپنی کارکردگی کے رپورٹ کارڈ پیش کئے۔ بی جے پی جو آر ایس ایس کی سیاسی سطح پر محاذی تنظیم ہے تلنگانہ کی صورتحال اور پارٹی کے موقف پر رپورٹ پیش کررہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آر ایس ایس نے تلنگانہ میں اپنی تمام تنظیموں کو متحرک کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ر