تلنگانہ اسمبلی اور کونسل کا اجلاس طلب۔22فروری کو بجٹ کی پیشکشی

   

حیدرآباد۔/16 فروری، ( سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور کونسل کا 22 فروری کو اجلاس طلب کیا ہے۔ اس سلسلہ میں دو علحدہ اعلامیہ جاری کئے گئے۔ قانون ساز اسمبلی اور کونسل دونوں کے اجلاس 11:30 بجے دن شروع ہوں گے۔ حکومت نے اجلاس کے پہلے دن بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 19 فروری کو کابینہ میں توسیع میں جس وزیر کو بھی محکمہ فینانس کا قلمدان دیا جائے گا وہ بجٹ پیش کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چیف منسٹر حکومت کی تشکیل کے دو ماہ بعد پہلے مرحلہ کی توسیع میں 8 تا10 وزراء کو شامل کریں گے اور یہ توسیع پرانے اور نئے چہروں پر مشتمل ہوگی۔