تلنگانہ اسمبلی سیشن کے بعد کے سی آر کا تین روزہ یگنہ

   

کابینی توسیع کا فی الحال کوئی امکان نہیں ، یگنہ کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں تیزی متوقع
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہمیشہ سے ہی کوئی اچھا کام کرنے سے پہلے پوجا پاٹ اور واستو کا خاص خیال رکھتے ہیں ۔ جس کی ایک تازہ ترین مثال 6 ماہ قبل از وقت انتخابات کا اعلان ہے ۔ اس کے بعد تلنگانہ میں انہیں دوبارہ حکمرانی حاصل ہوئی ۔ اور 88 ارکان اسمبلی کو انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی ۔ جس کے بعد کے سی آر نے تلنگانہ اسمبلی کا 17 جنوری سے آغاز کیا اور اب سارے ارکان اسمبلی کو عبوری اسپیکر کے ہاتھوں حلف دلایا ۔ جس کے بعد ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والے پوچارام سرینواس یادو کو ایوان میں عبوری اسپیکر سے حلف دلا کر اسپیکر اسمبلی منتخب کیا ۔ 19 تا 20 جنوری تلنگانہ سیشن جاری رہے گا ۔ آج دوسرے دن بھی بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ حلف برداری کے لیے حاضر نہیں ہوئے ۔ اکبر الدین اویسی کے علاوہ آج ٹی ڈی پی کے دو ارکان اسمبلی بھی غیر حاضر رہے ۔ تمام ارکان اسمبلی کو اس بات کی بڑی بے چینی اور بے قراری کے ساتھ کابینہ کی توسیع کا انتظار تھا مگر ان تمام کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا ۔ جب انہیں یہ معلوم ہوا چیف منسٹر کے سی آر جاریہ اسمبلی سیشن کے اختتام کے ساتھ تین روزہ یگنہ پروگرام کو قطعیت دے چکے ہیں اور ان کے فارم ہاوز گجویل میں یگنہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے ۔ جہاں وہ تین دنوں تک یگنہ اور پوجا پاٹ کریں گے اور فیڈرل فرنٹ کے لیے روانہ ہوجائیں گے اور اس سے قبل کابینی توسیع کرتے ہوئے ارکان کو کابینہ میں شامل کریں گے جس کے بعد تلنگانہ میں سیاسی صورت حال میں کئی تبدیلیاں ہوںگی ۔۔