تلنگانہ اسمبلی میں 25 نئے چہرے

   

ٹی آر ایس کے 16 اور کانگریس کے 6 نئے ارکان

حیدرآباد۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کی دوسری مرتبہ تشکیل پانے والی 119 رکنی تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں 25 ایسے ارکان اسمبلی بھی ہیں جو پہلی مرتبہ اسمبلی کیلئے منتخب ہوکر آج ایوان میں پہونچے۔ ان میں 16 نئے ارکان اسمبلی ٹی آر ایس سے 6 نئے ارکان اسمبلی کانگریس سے اور ایک تلگو دیشم سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دو نئے ارکان اسمبلی آزاد (جوکہ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں) شامل ہیں۔ ٹی آر ایس کے پہلی مرتبہ منتخب ارکان اسمبلی میں بی ملیا یادو (حلقہ اسمبلی کوداڑ)، بی کرشنا موہن ریڈی (گدوال)، ایس روی شنکر (چوپہ ڈنڈی)، پی نریندر ریڈی (کوڑنگل) بلکا سمن (چنور)، کرانتی کرن (اندول) ایم گوپال (مشیرآباد)، کے وینکٹیش (عنبرپیٹ)، بی سبھاش ریڈی (اوپل)، سی ایچ ملا ریڈی (میڑچل)، ایم آنند (وقارآباد)، ایس نرنجن ریڈی (ونپرتی)، این نریندر (ورنگل مشرق)، سنجے کمار (جگتیال)، کے مہیش ریڈی (پرگی) کے بھوپال ریڈی (نلگنڈہ) شامل ہیں۔ کانگریس کے پہلی مرتبہ منتخب ارکان اسمبلی میں پائیلٹ روہت ریڈی (تانڈور)، شریمتی بانوت ہری پریہ نائیک (ایلندو)، کے اوپیندر ریڈی (ہالیرو)، ہرشوردھن ریڈی (کولاپور)، سریندر (یلاریڈی) کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی (منگوڑ) شامل ہیں۔ تلگو دیشم سے پہلی مرتبہ منتخب ہوئے رکن اسمبلی ایم ناگیشور راؤ (آشوا راؤ پیٹ) شامل ہیں۔ اسی طرح پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے بحیثیت آزاد ارکان اسمبلی کے چندر (راماگنڈم) اور راملو نائیک (ویرا) شامل ہیں۔