حیدرآباد۔/20 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں آج 3 سابق ارکان کو خراج پیش کیا گیا۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی اسپیکر جی پرساد کمار نے تین سابق ارکان اسمبلی آر سرینواس ریڈی، کے ہریشور ریڈی اور شریمتی کے ستیہ وتی کے دیہانت پر تعزیتی قرار داد پیش کی اور ان کی عوامی خدمات کا ذکر کیا۔آر سرینواس ریڈی رامائن پیٹ ضلع میدک کی نمائندگی کرتے تھے۔ کے ہریشور ریڈی وقارآباد ضلع کے پرگی اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ شریمتی کے ستیہ وتی بھدرا چلم اسمبلی حلقہ کی سابق میں نمائندگی کرچکی ہیں۔ تینوں سابق ارکان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔