حیدرآباد 15 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس تعطیلات کے بعد کل 16 ستمبر کو دوبارہ شروع ہوگا۔ قانون ساز کونسل کا اجلاس ہفتے کے دن غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا تاہم اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ ایجنڈہ کے مطابق صبح 10 بجے وقفہ سوالات کا آغاز ہوگا جس میں سنگارینی کالریز کے ملازمین کی سہولتوں، اقلیتوں کے لئے کیرئیر گائیڈنس سیل کے قیام، مہا لکشمی اسکیم کے تحت آر ٹی سی کو بقایہ جات، اسکل ڈیولپمنٹ سنٹرس اور اریگیشن انفراسٹرکچر سہولتوں پر وزراء سوالات کے جواب دیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ رجسٹریشن ایکٹ کی دفعہ 22A کے تحت ہفتے کے دن ایوان میں مباحث غیر مختتم رہے۔ وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے مباحث کا جواب دیا۔ تاہم چیف منسٹر ریونت ریڈی بھی اِس مسئلہ پر اسمبلی میں حکومت کا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔ V/1