تلنگانہ اسٹیٹ ماڈل اسکول میں داخلوں کا اہلیتی ٹسٹ ملتوی

   

حیدرآباد۔19 مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ ماڈل اسکول میں تعلیمی سال 2019-20 کے داخلوں کے سلسلہ میں ہونے والے اہلیتی امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے جو 13اپریل کو منعقد ہونے والے تھے۔ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق ریاست میں 11اپریل کو منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر تلنگانہ اسٹیٹ ماڈل اسکولس میں داخلوں کیلئے منعقد ہونے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے ملتوی کئے گئے اس امتحان کی آئندہ تاریخ 18اپریل ہوگی اور 18اپریل کو درخواست داخل کرنے والے تمام امیدواروں کا امتحان منعقد ہوگا۔