تلنگانہ انتخابات۔ امیت شاہ‘ یوگی ادتیہ ناتھ بی جے پی کی مہم کو کریں گے تیز

,

   

وزیردفاع راجناتھ سنگھ‘ یونین منسٹران پیوش گوئل‘سمرتی ایرانی اور سادھو نرنجن جیوتی بھی آخری ایک ہفتہ کے دوران ریاست کے مختلف حصوں میں بی جے پی کی انتخابی ریالیوں سے خطاب کریں گے۔


حیدرآباد۔مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ اور اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے مجوزہ دوروں کے ساتھ اگلے ہفتے سے تلنگانہ میں اپنی انتخابی مہم میں تیزی لانے کی تیار کرلی ہے۔

امیت شاہ کا دورہ 27اکٹوبر ہوگا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں پریڈ کا وہ جائزہ لیں گے۔ وہ ایک عوامی جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ تاہم مقام اور دیگر تفصیلات کو اب تک قطعیت نہیں دی گئی ہے۔

ریاست میں پارٹی 52امیدواروں کی فہرست کے اعلان کے بعد ریاست کا دورہ کرنے والے اہم قائدین میں سے سب سے پہلے امیت شاہ ہوں گے۔شاہ نے عادل آباد میں ایک عوامی جلسہ عام اور 10اکٹوبر کے روز حیدرآباد میں ”پیشہ وار اوردانشواروں“ کے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی انتخابی مہم کی شروعات کردی تھی۔

اکٹوبر کے آخری ہفتہ میں یوگی ادتیہ ناتھ بھی ریاست کاد ورہ کریں گے۔پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے 22اکٹوبر کے روزپارٹی کی پہلی فہرست کا اعلان کیاتھا۔ دوسری فہرست اگلے ایک یادو دنوں میں اعلان کردی جائے گی۔

لوک سبھا کے تین اراکین اور بی جے پی جنرل سکریٹری بنڈے سنجے کے نام پہلی فہرست میں شامل ہیں۔ تاہم مرکزی وزیر اور بی جے پی صدر جی کشن ریڈی کانام غائب ہے۔اگلے چند دنوں میں بی جے پی توقع کی جارہی ہے کہ دوسری فہرست جاری کریگی۔

ممکن ہے کہ کشن ریڈی کو عنبر پیٹ سے میدان میں اتارا جائے گا۔ انہیں 2018کے اسمبلی الیکشن میں اسی حلقہ سے شکست ہوئی تھی مگر2019کے لوک سبھا الیکشن میں وہ منتخب ہوگئے تھے۔ کشن ریڈی کا کہناہے کہ اگلے چند دنو ں میں پارٹی کی مہم تیز ی اختیار کرلے گی۔

وزیردفاع راجناتھ سنگھ‘ یونین منسٹران پیوش گوئل‘سمرتی ایرانی اور سادھو نرنجن جیوتی بھی آخری ایک ہفتہ کے دوران ریاست کے مختلف حصوں میں بی جے پی کی انتخابی ریالیوں سے خطاب کریں گے۔سال2018کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ایک سیٹ پر ہی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

تاہم2020اور2021کے ضمنی انتخابات میں جیت حاصل کرتے ہوئے اپنی سیٹوں میں بی جے پی نے تین تک کا اضافہ کیاتھا۔ کشن ریڈی کو یقین ہے کہ ان کی پارٹی ریاست میں اقتدار میں ائیگی۔

انہوں نے دعوی کیاہے کہ پچھلے دو معیادکے برسراقتدار بی آر ایس پارٹی کے کام سے عوام خوش نہیں ہے اور مخالف حکومت رحجان عام ہوگیاہے۔ مخالف بی آر ایس ووٹ بی جے پی کو ملیں گے ایسا ماننا کشن ریڈی کا ہے