تلنگانہ انٹر میڈیٹ طلبہ کی خودکشی کا معاملہ، صدر جمہوریہ ہند نے رپورٹ طلب کی۔

,

   

حیدرآباد: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے ریاستی چیف سکریٹری ایس کے جوشی سے ان 27طلبہ کے متعلق رپورٹ طلب کی ہے جنہوں نے انٹرمیڈیٹ نتائج کے بعد خودکشی کرلی تھی۔ ان میں وہ طلبہ کی تعداد زیادہ ہے جو امتحان میں ناکام ہوئے تھے۔ ریاست بھر میں 9لاکھ امیدواروں نے امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ ان میں تقریبا امیدوار ناکام ہوئ

ے۔ ابتداء میں انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سکریٹری اے اشو ک نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ان امیدواروں کے ساتھ ناانصافی کی گئی اس کے لئے بعض ٹیچرس ذمہ دار ہیں۔ جب یہ معاملہ تلنگانہ ہائی کورٹ میں داخل ہوا تو ہائی کورٹ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کو کلین چٹ دے دی ہے۔ لیکن آج صدر جمہوریہ نے ان طلبہ کی رپورٹ طلب کی ہے جنہوں نے اپنے جانیں گنوائیں ہیں۔