حیدرآباد7 جنوری(یواین آئی) جیسے جیسے تلنگانہ انتخابات قریب آرہے ہیں، نئی پارٹیوں کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستوں کا ادخال جاری ہے ۔ دونوں تلگوریاستوں سے تین پارٹیوں نے کمیشن میں درخواستیں داخل کی ہیں۔ بعض درخواستیں پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں جبکہ دیگرکا جلد رجسٹریشن ہوگا ۔ تلنگانہ سے نیشنل جناسینا پارٹی، تلنگانہ سماج کانگریس اور الائنس ڈیموکریٹک ریفارمس کے نام سے درخواستیں دی گئی ہیں۔ آندھرا پردیش سے تلگو تیجم پارٹی، بھارت سماج ڈیولپمنٹ پارٹی اور جئے بہوجن ہیومن ایمپاورمنٹ انابلنگ ماسٹرز پارٹی کے ناموں سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔