تلنگانہ ای سیٹ 2024 نتائج کی اجرائی

   

حیدرآباد : 20مئی ( سیاست نیوز) صدرنشین ہائیر ایجوکیشن کونسل لمبادری نے تلنگانہ ای ۔ سیٹ 2024 کے نتائج جاری کئے ۔ پالیٹکنک طلبہ کے انجنیئرنگ کالجس میں داخلوں سے متعلق کامن انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ ریاست بھر میں 23 ہزار 330 طلبہ نے ای سیٹ امتحان میں شرکت کی جس میں 22 ہزار 365 طلبہ نے کوالیفائی کیا ۔ پروفیسر لمبادری نے بتایا کہ تلنگانہ ای سیٹ میں 95.86 فیصد طلبہ نے کوالیفائی کیا ۔ ای سیٹ بی ایس سی میاتھس میں پداپلی کے طالب علم یادگیری نے پہلا رینک حاصل کیا ۔ اس سیٹ میں کمیکل انجنیئرنگ میں اے پی کے طالب علم منوہر کو پہلا رینک حاصل ہوا ۔ پروفیسر لمبادری نے ای سیٹ میں کوالیفائی طلبہ کو مبارکباد دی ہے ۔ 2جون سے ای سیٹ کے داخلوں کا آغاز ہوگا ۔ واضح رہے کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے زیراہتمام 6مئی کو تلنگانہ ای سیٹ امتحان کا انعقاد کیا گیا ۔ اس امتحان کیلئے ریاست بھر میں جملہ 99 امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ 200مارکس پر مشتمل امتحان آن لائن نظام میں منعقد کیا گیا ۔ انجنیئرنگ ، فارمیسی اور بی ایس سی میتھامیٹکس شعبوں میں امتحان کا انعقاد کیا گیا ۔ 2