تلنگانہ: بیکری اور شاپنگ مالس کھولنے کی اجازت۔ کے سی آر کی پریس کانفرنس

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): چیف منسٹر نے آج پرگتی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے کنٹینٹمنٹ زونس کو گرین زونس میں تبدیل کردیا گیاہے۔ کیابس، ذاتی کار وں اور آٹوؤں کو بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ آٹو میں ڈرائیور کے علاوہ دو افراد بیٹھیں گے۔

کیاب میں ڈرائیور کے علاوہ تین افراد بیٹھیں گے جبکہ کار میں بھی ڈرائیور کے علاوہ تین افراد بیٹھیں گے۔ ای کامرس سرویس بھی کل سے شروع کردی گئی ہے۔ امیزون اور فلپ کارٹ غیر ضروری اشیاء بھی ڈیلیور کرسکتے ہیں۔ بیکری او رشاپنگ مالس بھی کھول دئے گئے ہیں۔ دفاتر میں بھی صد فیصد اسٹاف کام کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں لاک ڈاؤن 29 مئی سے 31 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔