تلنگانہ تلگو دیشم کو پھر مستحکم کرنے کے اقدامات

   

حیدرآباد۔30۔نومبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی دوبارہ مستحکم ہوگی! چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو سابق مئیر جی ایچ ایم سی و رکن اسمبلی مسٹر ٹی کرشنا ریڈی کو تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کا صدر نامزد کرسکتے ہیں۔ ٹی کرشنا ریڈی نے چند ماہ قبل صدر تلگو دیشم چندرابابو نائیڈوسے ملاقات کی تھی اور تلگودیشم پارٹی میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا تھا ۔ 2002 میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی تشکیل کے بعد پہلے مئیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد ٹی کرشنا ریڈی نے بھارت راشٹرسمیتی میں شمولیت اختیار کی تھی اور پارٹی میں مسلسل نظر انداز کئے جانے کی شکایات کے بعد وہ جاریہ سال فروری میں بی آر ایس سے مستعفی ہونے کے بعد کانگریس میں شامل ہوگئے تھے ۔ ٹی کرشنا ریڈی نے اکٹوبر میں چندرا بابو نائیڈو کے دورہ ٔ حیدرآباد کے موقع پر ان سے ملاقات کرتے ہوئے تلگودیشم میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا تھا ۔بتایاجاتا ہے کہ ٹی کرشنا ریڈی نے کانگریس سے مستعفی ہوتے ہوئے دوبارہ تلگودیشم پارٹی میں شمولیت کی تیاری کرلی ہے اور امکان ہے کہ 3ڈسمبر کو دوبارہ تلگودیشم پارٹی میں شامل ہوجائیں گے ۔3