پیپلز پلازا پر سمر اتسو میلہ میں رکن اسمبلی نے ایفل ٹاور کی ہوبہو نقل کا افتتاح کیا
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : سابق وزیر اور خیریت آباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیند نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے سیاحت کے شعبہ کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ریاست میں سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے قابل لحاظ فنڈس مختص کررہے ہیں ۔ کل ، پیپلز پلازہ ، نیکلس روڈ پر دانم ناگیندر نے سمر اتسو میلہ نمائش کا دورہ کیا ۔ اس نمائش کا اہتمام مرزا رفیق بیگ کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر مسٹر ناگیندر نے پیرس کی خوبصورتی کو نمایاں کرنے والے ایفل ٹاور کے ہو بہو اسٹرکچر اور ایک سیرئیل واٹر فال سیٹ اپ کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جھیل کے کنارے موسم گرما میں خوبصورتی سے ترتیب دیا گیا ۔ سمر اتسو میلہ بچوں اور بڑوں دونوں کیلئے ایک خوشگوار تجربہ ہوگا ۔ انہوں نے اس میلہ کے آرگنائزرس کی ستائش کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے آرگنائزر مرزا رفیق بیگ نے کہا کہ سمر اتسو میلہ کے اوقات روزانہ شام 4 تا 11 بجے شب ہیں ۔۔ A/k/b