تلنگانہ سے لاپتہ طالب علم کی نعش وشاکھاپٹنم کے ساحل پر پائی گئی

   

حیدرآباد25جولائی (یواین آئی)تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع سے لاپتہ 21سالہ طالب علم کی نعش وشاکھاپٹنم کے ساحل پر پائی گئی۔اس نوجوان کی شناخت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد کے طالب علم کارتک کی حیثیت سے کی گئی ہے جو بی ٹیک میکانیکل سال دوم میں زیرتعلیم تھااورنلگنڈہ ضلع کاساکن تھا۔وہ 17جولائی سے کیمپس سے لاپتہ ہوگیا تھا۔سنگاریڈی پولیس نے اس کے موبائل سگنلس کا وشاکھاپٹنم مین پتہ چلایا۔پولیس کو ان سگنلس سے پتہ چلا کہ وہ 19جولائی کو ساحل کے قریب گھوم رہا ہے ۔پولیس طالب علم کی تلاش کیلئے اس کے ارکان خاندان کے ساتھ وشاکھاپٹنم پہنچ گئی۔اسی دوران ویزاگ پولیس کو ساحل سے اس کی نعش دستیاب ہوئی۔