حیدرآباد7 جنوری(یواین آئی) تلنگانہ کے محکمہ موسمیات نے ایلوالرٹ جاری کردیا ہے ۔ریاست میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ دو دن پہلے اضافہ درجہ حرارت میں آج سے اچانک گراوٹ ہوگئی ہے ۔سرد ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔گذشتہ روز حیدرآباد کے بشمول تلنگانہ کے بعض مقامات پر بارش ہوئی ۔محکمہ نے کہا کہ سرد موسم کی صورتحال 11 جنوری تک جاری رہے گی۔گذشتہ روز عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 15.5ڈگری ،میدک میں 16.8ڈگری ،راماگنڈم،حکیم پیٹ میں 18.4ڈگری درجہ حرارت درج کیاگیا۔درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کے نتیجہ میں صبح 11بجے تک کہر دیکھی جارہی ہے ۔موسم میں اچانک تبدیلی سے عوام کومشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ ایک ہفتہ سردی کی شدت کے برقراری کاامکان ہے ۔