حیدرآباد۔/13مارچ، ( سیاست نیوز) حکومت نے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق 18 اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹرس اور ڈپٹی کلکٹرس کے تبادلے اور نئے تقررات کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری ریوینیو نوین متل نے جی او 125 جاری کیا۔ بی بھوجنگ راؤ اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر ریونیو ڈیویژنل آفیسر بانسواڑہ کو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر نرمل جبکہ جی سرینواس راؤ اسپیشل ڈپٹی کلکٹر جگتیال کو ریونیو ڈیویژنل آفیسر مریال گوڑہ مقرر کیا گیا۔ بی شراونتی کو ریونیو ڈیویژنل آفیسر آرمور، ٹی ونود کمار ریونیو ڈیویژنل آفیسر عادل آباد، ایس دتو ریونیو ڈیویژنل آفیسر ورنگل، جی امباداس راجیشور ریونیو ڈیویژنل آفیسر بودھن، رمیش بابو ریونیو ڈیویژنل آفیسر حضورآباد، پی سدانندم ریونیو ڈیویژنل آفیسر سدی پیٹ اورسی ایچ مدھو موہن کو ریونیو ڈیویژنل آفیسر وقارآباد مقررکیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر لوک سبھا چناؤ سے قبل بڑے پیمانے پر تبادلے عمل میں لائے جارہے ہیں۔1