حیدرآباد : ٹاملناڈو کے ساحل پر طوفان سرگرم ہونے کے باعث آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے حیدرآباد سنٹر نے کہاکہ آئندہ 2 تا 3 دن کے بعد درجہ حرارت معمول کے مطابق ہوگا۔ ڈائرکٹر ناگا رتنا نے کہاکہ تلنگانہ کے جنوب اور وسط اضلاع میں شدید بارش ہوگی۔ حیدرآباد شہر میں عام طور پر مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش ہوگی۔ اقل ترین اور اعظم ترین درجہ حرارت 20 تا 27 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔