حیدرآباد: حلقہ گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ تلنگانہ میں قومی شہر رجسٹری (این آر سی) کی جانچ کروائیں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر او رمرکزی وزیر امیت شاہ سے خواہش کی کہ وہ تلنگانہ ریاست میں این آر سی کی جانچ کا کام کروائیں۔
I request @HMOIndia again #NRC should be implemented in Telangana as well. #Hyderabad Parliamentarian has given shelter to many Bangladeshi & #Rohingyas for his vote bank.
It should be Implemented from September 17th #Hyderabad liberation day @AmitShah @narendramodi
— Raja Singh (@TigerRajaSingh) August 31, 2019
راجہ سنگھ نے نام لئے بغیر کہا کہ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اپنے ووٹ بنک کے لئے کئی بنگلہ دیشیوں اور روہنگیائیوں کو پناہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی 17ستمبر سے نافذ کیا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں آسام میں این آر سی کی فائنل فہرست جاری کی گئی۔ جس میں 19لاکھ افراد غیر شہر قرار دئے گئے۔