حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایڈ سیٹ 2022 امتحانات 26 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ امتحانات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق 38091 امیدواروں نے درخواست داخل کی ہے۔ تین مختلف سیشن میں امتحانات کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ پہلے سیشن میں صبح 9 تا 11 بجے، دوسرے سیشن میں 12:30 بجے تا 2:30 بجے دن اور تیسرے سیشن میں شام 4 تا 6 بجے امتحانات ہوں گے۔ سیشن I کیلئے 12634 ، سیشن II کیلئے 12732 اور سیشن III کیلئے 12725 امیدواروں کیلئے 39 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں کرنول اور وجئے واڑہ میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔ ایسے امیدوار جنہوں نے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ نہیں کیا ہے وہ ویب سائیٹ https://edcet.tsche.ac.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو امتحان سے 90 منٹ قبل امتحانی مراکز پہنچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ امتحان کے آغاز کے بعد پہنچنے والے کسی بھی امیدوار کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امتحانی مراکز میں کوویڈ قواعد پر عمل کیا جائے گا اور امیدواروں کو ماسک اور سنیٹائزر کا لازمی طور پر استعمال کرنا ہوگا۔ر