تلنگانہ میں ایک کروڑ عوام نے آدھار اپ ڈیٹ نہیں کیا

   

10 سال میں ایک بار اپ ڈیٹ کروانا لازمی ۔ ای سیوا، می سیوا مراکز سے استفادہ ممکن
حیدرآباد۔ 4 مارچ (سیاست نیوز) عہدیداروں نے بتایا کہ تلنگانہ میں ایک کروڑ عوام نے اپنے آدھار کارڈس کو ایک مرتبہ بھی اپ ڈیٹ نہیں کرایا ہے۔ جبکہ (یو آئی ڈی اے آئی) نے ہر 10 سال میں ایک مرتبہ اپنی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرانے کی آدھار کارڈ ہولڈرس کو گزشتہ سال نومبر میں ہدایت دی تھی۔ جس کے پیش نظر گھر کا پتہ، شخصی شناختی دستاویزات کو اپ ڈیٹ کرانا لازمی ہوگیا ہے۔ تلنگانہ میں ابھی تک ایک مرتبہ بھی اپنے آدھار کارڈس کو اپ ڈیٹ نہ کرانے والوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار سے پتہ چلا ہیکہ ایسے افراد کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہے۔ 2022 ڈسمبر تک ریاست کی آبادی 3,79,07.000 تھی جس میں 3,84,47,793 کروڑ نے آدھار کارڈ حاصل کیا تھا۔ آبادی سے زیادہ لوگوں نے آدھار کارڈحاصل کیا ۔ ملازمتیں، تجارت کیلئے ریاست کا رخ کرنے والے لوگ بھی آدھار حاصل کرنے کا قیاس ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے مختلف فلاحی اسکیمات سے استفادہ کے لئے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیا ہے۔ ان سے کتنے لوگوں نے اپنے آدھار کارڈس کو اپ ڈیٹ کرایا ہے۔ اس کا جائزہ لینے مرکزی وزارت الکٹرانکس و آئی ٹی نے تمام ریاستوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہدایت دی ہے۔ جس پر تلنگانہ میں مختلف فلاحی اسکیمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی ضلعی سطح پر یو آئی ڈی اے آئی عہدیدار فہرست تیار کررہے ہیں۔ آدھار کو اپ ڈیٹ کرنے کی ای سیوا، می سیوا مراکز کے علاوہ آن لائن میں سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ن