حیدرآباد۔ 15 فروری ( یواین آئی ) تلنگانہ میں بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں 10 نشستوں پر کامیابی کا نشانہ رکھتی ہے ۔اس لئے پارٹی حکمت عملی کے تحت پیشرفت کر رہی ہے ۔عوام تک رسائی اور کانگریس حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے اور پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے 20 فروری سے وجئے سنکلپ یاترا کے نکالی جارہی ہے ۔ پارٹی نے ریاست کی 17 پارلیمانی نشستوں کو 5 کلسٹروں میں تقسیم کیا ہے اور پارٹی تمام حلقوں کے احاطہ کا منصوبہ رکھتی ہے ۔یہ یاترا پانچ کلسٹروں میں 4,238 کلومیٹر کا احاطہ کریگی۔ و زیر اعظم مودی اختتام پر جلسہ میں شرکت کریں گے ۔